راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں، کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، کوشش ہوگی ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دیں۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم کے ریڈ بال اور وائٹ بال کوچز بہترین ہیں، بہت اچھا موقع ہے کوچز کے ساتھ کام کرنے کو مل رہا ہے، 9 ٹیسٹ میچز میں سے زیادہ میچز جیتنا ہوں گے، ٹیم مینجمنٹ میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں، گزشتہ 10 ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی، آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلی لیکن جیتے نہیں۔
انہوں نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر آئے تھے، ٹیم میں کافی تبدیلیاں کیں ہیں، کسی بھی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعثِ فخر ہے، ٹیسٹ کرکٹ سب سے زیادہ چیلنجنگ ہوتی ہے، کھلاڑیوں کو لیگ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے، بنگلادیش کو ہلکی ٹیم تصور نہیں کریں گے۔

