English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میں اپنا کام کروں گا سیاست کا کوئی ارادہ نہیں ، ارشد ندیم

لاہور: پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا لاہور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ارشد ندیم کی پرواز رات 1 بج کر 25 منٹ پر لاہور پہنچی، جہاں ان کے طیارے کو واٹر کینن سلیوٹ کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

ہزاروں مداح اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر جمع ہوئے، اور بینڈ کی دھنوں نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔ عوام نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اور خوشی میں جھومتے ہوئے سیلفیاں بھی بنائیں۔

وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قوم اور والدین کی دعاؤں سے انہیں عزت دی، اور اس کامیابی کے پیچھے ایک طویل جدوجہد ہے۔ میڈل حاصل کرنے کے لیے انہوں نے دن رات محنت کی۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ارشد ندیم سے سوال کیا کہ کیا آپ بھی سیاست میں آئیں گے؟ اس پر ارشد ندیم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “میرا جو کام ہے، میں وہی کروں گا، سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔”

واضح رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، اور 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

انہوں نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل دلایا، اور وہ پاکستان کی جانب سے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے