
مانچسٹر: انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے میچ کے دوران اَن فٹ ہوگئے جس کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ہنڈرڈ لیگ کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہوئے، بین اسٹوکس میچ میں رن لینے کے دوران زخمی ہوئے تھے، میدان میں اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے ان کو کو پیدل باہر لایا گیا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی چوٹ کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔
انگلشن ٹیم کے کھلاڑی ہیری بروک نے بتایا کہ بدقسمتی سے بین اسٹوکس کی حالت اچھی نہیں لگ رہی تھی لیکن اسکین رپورٹ آںے کے بعد ہی انجری کی نوعیت کا معلوم ہوگا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو مانچسٹر میں شیڈول ہے۔
