ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

5 مرتبہ کے اولمپکس میڈلسٹ برطانوی ایتھلیٹ ٹوم ڈیلے کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لندن(اسپورٹس ڈیسک)5 مرتبہ کے اولمپکس میڈلسٹ برطانوی ایتھلیٹ ٹوم ڈیلے نے ڈائیونگ سے اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ۔ 30 سالہ ایتھلیٹ نے نوح ولیمز کے ہمراہ پیرس اولمپکس2024 کے ا سینکرونائزڈ 10 میٹر پلیٹ فارم میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ ڈیلے نے پہلی مرتبہ 14 سال کی عمر میں 2008 گیمز میں حصہ لیا، انہوں نے لندن گیمز 2012 اور ٹوکیو گیمز 2021 میں 10 میٹر پلیٹ فارم میں کانسی کے تمغے اپنے نام کئے ، اسی طرح انہوں نے ریو اولمپکس 2016 میں بھی کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔ ٹوم ڈیلے نے ٹوکیو میں انفرادی حیثیت میں 10 میٹر پلیٹ فارم ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تاہم پیرس اولمپکس میں اپنے 2 بچوں کے سامنے ایکشن میں نظر آنے کے لئے واپسی کا فیصلہ کیا ۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے کھیل کو الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے تاہم مجھے لگتا ہے کہ یہ صحیح وقت ہے۔ یہ سال مجھے بونس کی طرح محسوس ہوا اور مجھے اپنے خاندان، اپنے بچوں کے سامنے مقابلہ کرنے کا موقع ملا ، اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں ، کچھ دن آرام کرنے کا موقع ملے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں