English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلاا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیسٹ ا سکواڈ کا تربیتی کیمپ

القمر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا ۔ گزشتہ روز تربیتی کیمپ کے دوران پہلا نیٹ سیشن ہوا ، قومی کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں3 گھنٹے بھرپور بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی ۔ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ کے پہلے روز فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیا تھا، ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی آج صبح10 بجے سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکے دوسرا اور آخری ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے