English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران جلد اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکہ کا انتباہ

امریکہ نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف جلد ہی حملہ کر سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو ایران کی جانب سے ‘رواں ہفتے’ ممکنہ بڑے حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے 31 جولائی کو تہران میں قتل کے بعد سے ہی خظے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ایران نے ہنیہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے ردِ عمل میں جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اتوار کو یو ایس ایس جارجیا نام کی گائیڈڈ میزائل آبدوز کو مشرق وسطیٰ جانے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کے اسٹرائیک گروپ سے کہا کہ وہ خطے میں اپنی آمد و رفت کو تیز کردے۔


اسرائیل نے خان یونس کے ایک علاقے سے فلسطینیوں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ 10 ماہ سے جاری اس لڑائی میں لاکھوں فلسطینی متعدد بار نقل مکانی کر چکے ہیں۔ فوٹو اے پی 11 اگست 2024

اسرائیل نے خان یونس کے ایک علاقے سے فلسطینیوں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ 10 ماہ سے جاری اس لڑائی میں لاکھوں فلسطینی متعدد بار نقل مکانی کر چکے ہیں۔ فوٹو اے پی 11 اگست 2024

پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر سے جب پوچھا گیا کہ کیا آبدوز کا اعلان ایران کے لیے کوئی پیغام تھا تو انہوں نے جواب دیا، "بالکل”۔

ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم یہ پیغام بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم تناؤ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم خطے میں اپنی افواج کی حفاظت کے لیے صلاحیتیں میسر کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے دفاع کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔”

ایران اور اسرائیل کو تنازع میں شدت سے گریز کرنا چاہیے: امریکی وزیرِ خارجہ





please wait



No media source currently available

دریں اثنا، فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے ایک اسرائیلی یرغمال کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا ہے۔

حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کے بقول یرغمال کے گارڈ کے ہاتھوں قتل اسرائیل کے فلسطینیوں کے "قتل عام” پر ہے۔

ترجمان کے مطابق ایک اور واقعے میں دو اسرائیلی خواتین یرغمال زخمی بھی ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے