اسلام آباد: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پاکستان اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور ان کو انعام کے طور پر 5 لاکھ روپے بھی دیئے ۔
ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ 92.97 میٹر پھینکا جس نے دنیا کو چونکا دیا جس میں گولڈ میڈل جیت کر 40 سال بعد پاکستان کا نام روشن کیا ۔
اولمپک ہیرو کے اعزاز میں مولانا طارق جمیل نے عشائیہ دیا اور اس شاندار کامیابی پر انہیں نقد انعام بھی دیا۔
معروف عالم دین نے اس پیشرفت کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
تصاویر میں انہیں ایک دوسرے کے ساتھ مسکراہٹیں شیئر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس رقم کا انکشاف نامور عالم دین نے نہیں کیا۔
اس شاندار کارنامے کے بعد، ارشد ندیم پر سیاست دانوں اور مشہور شخصیات کی جانب سے نقد انعامات کے اعلانات کی بارش ہو گئی تھی ۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی اسٹار کو اولمپکس میں شاندار کارکردگی پر دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے نوازنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

