English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے عامر خان نے 7ویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا

القمر

بنکاک (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ عامر خان نے 7ویں ہیروز تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔22سالہ پاکستانی ایتھلیٹ عامر خان نے بنکاک میں 7ویں ہیروز تائیکو انڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔ عامر خان کا تعلق سوات کے علاقے مینگورہ سے ہے۔ تھائی لینڈ کی سمپشن یونیورسٹی بنکاک میں چیمپئن شپ میں پاکستان کے عامر خان نے سونے کا تمغہ جیت کر سوات کے عوام کے نام کیا۔پاکستان کے عامر خان نے غیر معمولی مہارت اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے گروپ میں بھارت، فلپائن اور جاپان کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ ان کی جیت صرف ذاتی فتح نہیں بلکہ سوات اور پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے