پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو منشیات کی بجائے کھیلوں کے قریب لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں اسٹار کھلاڑی کو انعامی رقم اپنی جیب سےدوں گاکیونکہ ارشد ندیم پاکستان کا فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ارشد ندیم کو خیبرپختونخوا مدعو کریں گے تاکہ وہ نوجوانوں کو جیولن پھینکنے کی تربیت دیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان صرف کھیلوں کی تربیت کی وجہ سے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اولمپیئن گولڈ میڈلسٹ کے لیے 150 ملین روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔
