ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارشد ندیم کی گورنر سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

کراچی۔(اسپورٹس رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے مزار قائد پر حاضری دی، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، گورنر سندھ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔جاری اعلامیہ کے مطابق بعد ازاں گورنرسندھ نے ارشدندیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیرو ارشد ندیم کی کراچی آمد پر ان کامشکور ہوں،شیر پاکستان نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا، ارشد ندیم کی جیت نے قوم میں ایک نئی روح پھونک دی۔گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم کی ایک جھلک دیکھنے لاکھوں افراد گورنرہائوس آئے،پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے جشن میں ارشدندیم کی شرکت نے مزہ دوبالا کردیا، شیر پاکستان کی کامیابی نے پوری قوم کو متحد کردیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج ملک کے کونے کونے میں جشن منایا جارہا ہے سب خوش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ارشد ندیم کی ہمت کی طرح ہر چیلنجز سے مقابلہ کرنا ہوگا، ہمیں متحد ہوکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ کراچی میں مجھے بہت محبت ملی، یہاں سے محبت لے کر جارہا ہوں، گورنرسندھ نے بہت عزت دی ان کا شکریہ ادا کرتاہوں۔ ارشد ندیم نے مزید کہا کہ بابائے قوم کے مزار پر حاضری میرے لئے اعزاز ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں