English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی ایچ کیو میں پروقار تقریب: آرمی چیف نے ارشدندیم کو خراج تحسین پیش کیا

tribute to Arshadandim

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں 1984 کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے، تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم، اسٹریٹ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں آرمی پولو ٹیم، نابینا افراد کی کرکٹ ٹیم، وومن گول بال ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ارشد کے عزم، لگن اور بہترین نتائج کے حصول کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے ارشد ندیم کی شروع سے عظیم کامیابی تک کوششوں کو بھی سراہا اورکہاکہ ایسی منزل صرف سخت محنت اور عزم سے ہی حاصل ہوسکتی ہے، ارشد ندیم اپنی کامیابی پر پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ نوجوانوں کے قیمتی اثاثوں کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، نوجوان اور کھلاڑیوں کی ملک کو خوشجال بنانے کیلئے کوششوں میں تعاون رکھا جائے، ملک کی خوشحالی کیلئے نوجوانوں کی شمولیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ارشد ندیم نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی بہت صلاحیت موجود ہے، چیلنجز پر محنت اور مثبت سوچ پر قابو پاکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے