English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد کا پہلا دورہ ہے، یہاں اچھی سہولتیں ہیں، بنگلادیشی کرکٹر مشفیق الرحیم

اسلام آباد: بنگلادیش کے کرکٹر مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا پہلا دورہ ہے، یہاں اچھی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشفیق الرحیم نے کہا کہ پاکستان شاہینز بہت اچھا کھیلی، خصوصا عمر امین کی بیٹنگ بہت اچھی رہی، نسیم شاہ اور محمد علی کی کارکردگی بھی اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں جنہیں یقینا سیکھنے کا موقع ملا ہو گا، ہمارے دو ٹیسٹ میچز ہیں اس اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا۔

مشفیق الرحیم کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث ہمیں پہلے روز پریکٹس کا موقع نہیں ملا، نیٹ سیشن ہوا تھا، انگلی کی تکلیف کے سبب دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کر سکا لیکن پہلا ٹیسٹ کھیلوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے