لاہور: گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر 20 لاکھ کا چیک اور گاڑی کا تحفہ وصول ہوگیا۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اپنے ملک کیلئے مزید نئی کامیابیاں سمیٹوں گا، میری خواہش ہے کہ قوم اسی طرح مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم کا شکر ہے کہ صرف مجھےنہیں پوری پاکستانی قوم کو عزت دی، کسی بھی کھلاڑی کیلئے قوم کی طرف سے ملنے والی عزت سب سے بڑا اعزاز ہے۔

