English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیانا ٹیسٹ، جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 160رنز پر آئوٹ ، فاسٹ بولر شمر جوزف5وکٹیں

القمر

پروویڈنس(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 160رنز پر آئوٹ ہوگئی، جواب میں ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنا لئے، ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقاکا پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 63 رنز درکار ہیں، ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شمر جوزف نے ہوم گرائونڈ میں پہلی مرتبہ 5وکٹیں حاصل کیں۔ گزشتہ روز پراویڈنس اسٹیڈیم گیانا میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شمر جوزف کی شاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 160رنز پر آئوٹ ہوگئی، جنوبی افریقا کی اننگز ابتدا میں ہی دبائو کا شکار ہوگئی جب اس کے3 مستند بلے باز صرف 20 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ٹرسٹان سٹبز 26، ڈیوڈ بیڈنگھم 28، کیل ویریانے 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو اس وقت ویسٹ انڈیز کے 9 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز تھے ۔ اس موقع پر ڈینی پیڈٹ اور نیندرے برگر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری وکٹ پر 63 رنز کی شراکت قائم کرکے مجموعی اسکور کو 160 تک پہنچا دیا، ڈینی پیڈٹ 38 رنز کی اننگز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ نیندرے برگر 23 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈین فاسٹ بولر شمر جوزف نے 33 رنز کے عوض 5 اہم وکٹیں حاصل کیں، جیڈن سیلز نے 3، جیسن ہولڈر اور گوداکیش موٹی نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جنوبی افریقاکے پہلی اننگز کے 160 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے اننگز کا آغاز کیا تو وہ ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی اور پہلے روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے