English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے ہوم ٹیسٹ میچوں میں کوکا بورا گیندیں استعمال ہونگی

القمر

لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے سات ہوم ٹیسٹ میچوں کے لیے کوکابورا کرکٹ گیندوں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میچوں میں بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ، انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ شامل ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ہوم بورڈ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کرکٹ کی گیندوں کے برانڈ کے بارے میں فیصلہ کرے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے سیزن میں استعمال ہونے والی کرکٹ گیندوں کے برانڈز کی تفصیل بھی جاری کی ہے جو ایک اسٹریٹجک قدم ہے جس کا مقصد کھیل کے معیار کو بڑھانا ہے تاکہ وہ ہوم پلیئنگ کنڈیشنز کی مخصوص ضروریات کے مطابق ہوسکے۔یاد رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اگلے ماہ شروع ہونے والا ہے ۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوک گیندیں تمام سینئرز ریڈ بال ڈومیسٹک ایونٹس میں استعمال کی جائیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ گراس روٹ لیول اور پاتھ وے کرکٹ میں aceline ایسلائن اورgrays گریز برانڈ کی گیندیں استعمال کرے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے