English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فاسٹ بولر احسان اللہ کی اپنے والد کے بیان کی مخالفت

القمر

سوات(اسپورٹس ڈیسک ) فاسٹ بائولر احسان اللہ نے اپنے والد کے بیان کی مخالفت کر دی۔ قومی فاسٹ بولر احسان اللہ نے کہا ہے کہ میرا ری ہیب سوات میں اچھا چل رہا ہے، میری کہنی کا خم اور سیدھے بازو کا اینگل ٹھیک ہو رہا ہے، میڈیا پر خبر آئی کہ میرا ری ہیب اچھا نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو درخواست کرتا ہوں میرا ری ہیب اچھا چل رہا ہے سوات میں ہی رہنے دیں، جلد کم بیک کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز احسان اللہ کے والد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بیٹے کی لاہور میں دیکھ بھال کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ میرے بیٹے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)لاہور بلایا جائے اور یہاں اس کا علاج کیا جائے، وہاں(سوات)سہولیات اچھی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے