English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی کے نئے چیئرمین کیلئے بھارت کے جے شا� مضبوط امیدوار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے نئے چیئرمین کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈکے سیکریٹری جے شاہ مضبوط امیدوار ہیں۔

آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نومبر میں مدت ختم ہونے پر دستبردار ہوجائیں گے جس کے بعد نئے چیئرمین کے لیے جے شاہ کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جے شاہ کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی حمایت حاصل ہے،آئی سی سی چیئرمین الیکشن کیلئے موجودہ ڈائریکٹر نامزدگیاں 27 اگست تک جمع کراسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کے جگ موہن ڈالمیا اور شرد پوار ماضی میں آئی سی سی چیف رہ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے