English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک بنگلا ٹیسٹ:قومی ٹیم نے پ�لے دن 158 رنز بنا لیے، 4 کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی:پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز  کے پہلے میچ کے پہلے دن قومی ٹیم نے 158 رنز بنا لیے جب کہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

میچ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان کے 3 کھلاڑی صرف 16 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے، جس کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے ٹیم کو سہارا دیا۔ پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک صائم ایوب اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں بنائیں۔

میچ کی ابتدا میں پاکستانی اوپنرز مہمان ٹیم کے بالرز کا سامنا کرنے میں مشکلات کا شکار رہے، جس کی وجہ سے عبداللہ شفیق صرف 2، کپتان شان مسعود صرف 6 اور سابق کپتان بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے میدان سے باہر گئے۔

بعد ازاں  اوپنر صائم ایوب اور نائب کپتان عود شکیل کی جانب سے ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا اور چائے کے وقفے تک قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 81 رنز تک پہنچایا۔ بعد ازاں میچ دوبارہ شروع ہوا تو صائم ایوب نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 114 رنز تھا۔

پہلے دن کے اختتام تک قومی ٹیم نے مجموعی طور پر 41 اوورز کھیل کر 158 رنز بنائے اور 4 کھلاڑیوں کا نقصان اٹھایا۔کریز پر سعود شکیل 57 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ موجود ہیں جو کل صبح 10 بجے کھیل کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم  کے تجربہ کار بیٹر بابراعظم ہوم گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے