راولپنڈی (سید وزیر علی قادری )راولپنڈی ٹیسٹ مین پہلے دن کلے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹیں گنواکر 158 رنز بنالیے۔پہلی اننگز میں 16 رنز پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد پاکستان ٹیم بنگلادیش کے خلاف کھیل میں واپسآگئی۔ صائم ایوب اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز بنگلادیشی بولرز کو کھیلنے میں ناکام رہے، اوپنر عبداللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود 6 اور بابراعظم صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔تین وکٹیں جلد گنوانے کے بعد اوپنر صائم ایوب اور نائب کپتان سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک ٹیم کا اسکور 81 رنز تک پہنچا دیا۔تجربہ کار بلے باز بابراعظم ہوم گراؤنڈ میں پہلی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 114 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 41اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ کھیل کل صبح 10 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔قبل ازیں بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں اوور کاسٹ کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاکر گرین شرٹس کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔اس موقع پر کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیتے تو فیلڈنگ ہی کا فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بورڈ پر بڑا اسکور کھڑا کرکے بنگال ٹائیگرز کے بالرز کو پریشر میں لائیں۔پاک بنگلا دیش کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث آؤٹ فلیڈ گیلی ہونے کے باعث ساڑھے پانچ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اور 41 اوورز کا کھیل ڈیرھ گھنٹے تک وقت بڑھا کر مکمل کروایا گیا۔پاکستان کا اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
