English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوتھ افیئراسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے تحت جشن آزادی کیلی گرافی مقابلے کا انعقاد

القمر

لاہور( اسپورٹس ڈیسک)یوتھ افیئرز اینڈاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی کیلی گرافی اور تقریری مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات ای لائبریری اینڈیوتھ سنٹر نشترپارک اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی ، ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے جشن آزادی کیلی گرافی اور تقریری مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے، ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تمام انعامات کو دوگنا کرنے کا اعلان کیا اوربیت بازی کے مقابلہ میں شریک ننھی طالبہ کو اپنی جیب سے10ہزار روپے کا انعام دیا ،ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ،یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام اس طرح کے ایونٹس کرواتے رہیں گے، ہمارا مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، یوم دفاع 6ستمبر پر بھی ایونٹس کروائیں گے، ڈی جی اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ آج کے اس پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنیوالے نوجوانوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر مجھے بھی خوشی ہوئی ہے ، ہم نوجوانوں کے ٹیلنٹ کوسامنے لانے کیلئے بھرپور کوششیں کرتے رہیں گے، پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے ہم نے انہیں درست سمت لے کر جانا ہے تاکہ ملک و قوم ترقی کرسکیں ۔تقریب میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم ، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز راناندیم انجم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرحت احسان، لائبریرین شازیہ ثقلین اور انعام حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے والدین کی بڑی تعدادموجود تھی، جشن آزادی کیلی گرافی اور تقریری مقابلہ جات ودیگر پروگرامز میں پنجاب سے سینکڑوں طلبہ وطالبات نے شرکت کی ہے، خطاطی کے مقابلوں میں لاریب ایمان کو 20ہزار، عائشہ فاطمہ کو15ہزاراورسمرا کو10ہزار روپے کے انعامات دیے گئے،یوم آزادی کے اردو سکولز تقریری مقابلے میں محمد حسام القیوم، ارباب سکینہ اور ایشال مقصود نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے