English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعود شکیل نے تیزترین1000 رنز کا ریکارڈ برابر کردیا

القمر

سعو د شکیل ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز ایک ہزار رنز بنانے کا سعید احمد کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ ( 21اگست)کو شروع ہوئے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن چائے کے وقفہ کے بعد آئوٹ ہوئے بغیر 57 رنزکی اننگز کے دوران33واں رنز مکمل کرنے کے بعد ایسا کیا۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے گیارہویں ٹیسٹ کی بیسویں اننگز کے دوران ایسا کیا۔
سعید احمد نے بھی اپنے ایک ہزار رنز گیارہویں ٹیسٹ کی بیسویں اننگز کے دوران اپنے ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ انہوں نے آسڑیلیا کے خلاف کراچی میں دسمبر1959 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں اپنی91 رنز کی اننگز کے دوران ایسا کیاتھا۔دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے ایک ہزار رنز بنانے میں ایک سال اور321 دن کا وقت لیا تھا۔ اس ٹیسٹ کے اختتام تک انہوں نے گیارہ ٹیسٹ میچوں کی21 اننگوں میں52.05 کی اوسط کے ساتھ دو سنچریوں اور چھ نصف سنچریوں کی مدد سے1041 رنز بنائے تھے۔ ایک ہزار رنز بنانے میں وہ کبھی بھی صفر کا شکارنہیں ہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور166 رنزرہا تھا۔
سعید احمد نے 1958 اور1973 کے درمیان جو 41 ٹیسٹ میچ کھیلے انکی78 اننگوں میں40.41 کی اوسط کے ساتھ پانچ سنچریوں اور16 نصف سنچریوں کی مدد سے2991 رنز بنائے۔ وہ دو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور172 رنز رہا تھا۔
انگلینڈکے خلاف راولپنڈی میں دسمبر 2022 میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سعود شکیل نے اپنے ایک ہزار رنز مکمل کرنے میں ایک سال اور264 دن کا وقت لیا۔ اس ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک انہوں نے جو گیارہ ٹیسٹ کھیلے ہیں انکی20 اننگوں میں64.00 کی اوسط اور46.50 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے 1024 رنز بنائے تھے۔وہ ابھی تک صفر کا شکار نہیں ہوئے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہوئے بغیر208 رنز ہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف گول میں جولائی 2023 میں491 منٹ میں361 گیندوں پر19 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس ٹیسٹ میں پاکستان نے چار وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھے۔ ٹیسٹکی دوسری اننگز میں انہوں نے36 منٹ میں38 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے تھے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ مشترکہ طور پر ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس اور انگلینڈ کے ہربرٹ اسٹکلیف کے پاس ہے۔ دونوں نے نویں ٹیسٹ کہ بارہویں اننگز میں ایسا کیا تھا۔ ہربرٹ اسٹکلیف نے ایک ہزار رنز بنانے میں244 دن کا وقت لیا۔ وہ آسڑیلیا کے خلاف ملبورن میں13 فرروری 1925 کو اپنی143 رنز کی اننگز میں ایسا کرنے میں کامیاب رہے تھے۔انہوں نے339 منٹ میں295 گیندوں پر چودہ چوکوں کی مدد سے یہ رنزبنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے ایورٹن ویکس نے بھی ایک ہزار رن مکمل کرنے کیلئے نو ٹیسٹ میچوں کی12 اننگز میں بلے بازی کی تھی۔ انہوں نے ایک ہزار رنز بنانے میں ایک سال اور 14 دن کا وقت لیا تھا۔ آسڑیلیا کے ڈان بریڈ مین ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے سب سے تیز ایک ہزار رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے ایسا ساتویں ٹیسٹ کی 13 ویں اننگ کے دوران کیا تھا۔ وہ ٹیسٹ میچوں کے اعتبار سے سب سے جلدی ایک ہزار رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے