English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج

ڈھاکہ: بنگلا دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق شکیب الحسن پر گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا الزام ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتول کے والد نے جمعرات کو ڈھاکا کے تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو روبیل ایڈابار نے رنگ روڈ پر احتجاجی مارچ میں شرکت کے دوران گولیاں لگی تھیں، جس کے نتیجے میں ان کے سینے اور پیٹ میں چوٹیں آئی تھی، انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن 7 اگست کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان کی موت ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے