English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رونالڈو کھیل کے میدان سے نکل کر یوٹیوب پر بھی چھا گئے

ریاض: دنیا کے معروف ترین فٹبالرز میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان سے نکل کر یوٹیوب پر بھی چھا گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یو ٹیوب پر اپنا چینل شروع کردیا، جس کے لانچ ہوتے ہی چند گھنٹوں کے اندر لاکھوں صارفین نے  انہیں ہاتھوں ہاتھ قبول کیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے صارفین کو اپنے یوٹیوب چینل کا تعارف کراتے  ہوئے کہا کہ اسے سبسکرائب کریں اور نئے سفر میں میرا ساتھ دیں۔

رونالڈو کے سوشل میڈیا پیغام کے بعد چند گھنٹوں ہی میں انہیں توقع سے بڑھ کر نتائج حاصل ہوئے اور ان کے چینل کے 11.2 ملین (ایک کروڑ 12 لاکھ) سبسکرائبرز بن گئے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان کی ایک وڈیو کو صرف 13 گھنٹوں کے دوران 76 لاکھ سے زیادہ صارفین دیکھ چکے تھے۔

5 مرتبہ بیلن ڈی او ایوارڈ جیتنے والے 39 سالہ پرتگالی فٹبالر رونالڈو سعودی عرب کے النصر کلب کی جانب سے کھیلتے ہیں اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ان کے فالوورز کی تعداد 112.5 ملین (سوا 11 کروڑ) سے زائد، اسی طرح فیس بک پر 170 ملین (17 کروڑ) اور انسٹاگرام پر 636 ملین (63 کروڑ 60 لاکھ) فالوورز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے