English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی آئی ایس ایم ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز: 5 تمغے پاک افواج نے جیت لیے

medals won by Pak forces

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی ٹرائی سروسز ٹیم نے چوتھی سی آئی ایس ایم ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں 5 تمغے جیتے ہیں۔  پاکستان ایئر فورس کے چیف وارنٹ آفیسر معید بلوچ نے 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل اور 200 میٹر ریس میں سلور میڈل حاصل کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان آرمی کے سپاہی محمد اختر نے 5 ہزار میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ اور 10 ہزار میٹر ریس میں سلور میڈل حاصل کیا۔ چوتھی سی آئی ایس ایم ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز 16 سے 22 اگست تک وینزویلا کے شہر کراکس میں منعقد ہو رہی ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج کا دستہ صرف ٹریک، فیلڈ اور شوٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے