English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ، الحسینی کلب نے شا�ین جم خان� کوشکست دیدی

القمر

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹس کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز الحیسنی کرکٹ کلب نے شاہین جیمخانہ کو31 رنز سے ہرا دیا۔ آصف آباد اسپورٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں الحیسنی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3۔39 اوورز میں 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ معین خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 105 ، محمد حسن نے 11 چوکوں کی مدد سے 62 اور عظمت خان نے 36 رنز بنائے۔ رضوان یوسف اور ذراک خان نے 24-24 رنز دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں شاہین جیمخانہ 4۔36 اوورز میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حارث بن طاہر نے 14 چوکوں کی مد د سے 77 ، رضوان یوسف نے ناقابل شکست 36 ، جام جعفر نے 21 اور ذراک خان نے 20 رنز بنائے۔ جعفر خان نے 45 رنز دیکر 3 جبکہ عظمت خان نے 33 ، عرفان اللہ نے 43 اور معین خان نے 52 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پیر 26 اگست کو مختلف گراؤنڈز پر چار میچز کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے