ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایس ایس ٹی جشن آزادی اسپورٹس �یسٹول راشد آباد بیس بال ٹورنامنٹ

حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک ) ایس ایس ٹی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول راشد آباد کے سبزہ زار میں شروع ہوگیا۔ اسکول ہذا کے پرنسپل ایئر کموڈور ریٹائرڈ نیئر قیوم خواجہ ستارہ امتیاز ملٹری نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ، کووآرڈینیٹر خاور شاہ اکیڈمی رمیز راجہ،معیز رفیق اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں منعقدہ بیس بال میچ میں ایس ایس ٹی جونیئرز نے حیدرآباد گرین جونیئرز کو 10-8 رنز سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کے عبدالباسط نے 2 جبکہ محمد علی، نعمان، عبدالمالک، عبدالاحد، لیاقت، طہہ، علی زیب، اویس نے ایک ایک رن بنایا۔ حیدرآباد گرین جونیئرز کی جانب سے جاوید علی، حیدرعلی نے 2-2 جبکہ نبیل، ہارون، معیز اور خزیمہ نے 1-1 رن اسکور کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں