English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ میچ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو تاریخی شکست دیدی

راولپنڈی: ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

رالپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 30 رنز کا ہدف دیا۔

دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 37، بابر اعظم 22 اور (کپتان) شان مسعود نے 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ نسیم شاہ 3، شاہین آفریدی 2 اور صائم ایوب نے ایک رن بنایا جبکہ سعود شکیل اور آغا سلمان بغیر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 جبکہ شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اور اوپنر ذاکر حسن، شادمان اسلام نے بغیر وکٹ گنوا فتح حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے