English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نوزائیدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نوزائیدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی اہلیہ انشا آفریدی کے لیے خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

،شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت 24اگست کو ہوئی، شاہین نے انسٹاگرام پر پیر کو اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن لکھا،فاسٹ بولر نے کہا ‘اس لمحے نے ہر چیز تبدیل کردی، میرا دل بے حد خوش اور مکمل ہے اور میری زندگی بہتر ہوگئی ہے، 24اگست 2024کی تاریخ ہمیشہ ہمارے لیے خاص رہے گی۔

انہوں نے لکھا کہ میرے بیٹے عالیار آفریدی کو اس دنیا میں خوش آمدید، کرکٹر نے اہلیہ انشا کے لیے لکھا ‘میں ہمیشہ اپنی اہلیہ کا شکر گزار رہوں گا کہ ان تمام تکالیف کے لیے جو اسے برداشت کرنا پڑا، وہ ہمارے چھوٹے خاندان کی سپورٹ سسٹم ہے،شاہین نے دعائوں کی درخواست کرتے ہوئے یہ نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے