ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوم آزادی ڈوج بال چمپئن شپ الفا کالج نے جیت لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ ڈوج بال ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز احمد شیخ کی ہدایات پر کراچی ڈوج بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی ڈوج بال چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف اسکولوں کی ٹیموں نے بھر پور شرکت کی ۔بوائز اور گرلز کیٹیگری میں منعقدہ ایونٹ میں کھلاڑیوں کی جانب سے عمدہ ڈوج بال تیکنیک کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے والوں نے بہت سراہا ۔الفا ہائی اسکول کے ڈوج بال کورٹ پر ہونے والے ایونٹ کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی میزبان اسکول الفا ہائی اسکول کی پرنسپل عاصمہ مبصر تھیں جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایسٹ اسماعیل شاہ مہمان اعزازی تھے۔اس موقع پر کراچی ڈوج بال ایسوسی ایشن کے صدر سید خضر مہدی، سیکریٹری کراچی ڈوج بال ایسوسی ایشن بابر علی انیس، سیکرٹری سندھ محمد عابد نعیم، طارق شاہ، نصرت افضل اور دیگر بھی موجود تھے۔ نتائج کے مطابق بوائز کٹیگری میں الفا کالج نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چیمپئن شپ کا فائنل جیتا جبکہ ایچ آر ڈی اکیڈمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں