سرگودھا (اسپورٹس ڈیسک) پی ایم سی باوا الیون کے زیر اہتمام دوستانہ کرکٹ ٹورنامنٹ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان الیون، پی ایم سی باوا الیون اور دنیا الیون کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ دنیا اور پاکستان الیون کے درمیان ہوا۔پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان الیون نے مخالف ٹیم کو 107 رنز کا ہدف دیاجس کے جواب میں دنیا الیون کی ٹیم90رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی،پاکستان الیون کی طرف سے عمیر نے شاندار بیٹنگ کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسری جانب دنیا الیون کی طرف سے احمد مری شاندار کھیل کامظاہرہ کر کے نمایاں رہے۔ٹورمنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان ِخصوصی صدر کرکٹ ایسوسی ایشن سرگودھا حاجی عبدالرحمان کمبوہ تھے۔انہوں نے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ عبدالرحمان کمبوہ نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کر کے ہی ہم اپنے معاشرے کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔
