فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اہم بیان جاری کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اگلے 2 یا 3 سال تک فٹبال کی دنیا کو خیربار کہہ دیں گے۔
رونالڈو کے جاری کردہ بیان کے مطابق ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے، اسٹار فٹبالر کے اس بیان نے ان کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کیا۔
رونالڈو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ وہ اپنے موجودہ سعودی کلب ’النصر‘ کے ساتھ کیریئر کا خاتمہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ اپنے پہلے کلب اسپورٹنگ لزبن میں واپس نہیں جائیں گے۔
رونالڈو نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں دو یا تین سال میں ریٹائر ہونے والا ہوں لیکن یہ بات طے ہے کہ میں اپنے کیریئر کا اختتام النصر سے ہی کروں گا۔

