English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیم کو ادھار ٹکٹ لے کر ایشین چیمپئن شپ کیلئے چین بھیجا گیا ہے، صدر پی ایچ ایف

القمر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کو چین جانے کے لئے ادھار ٹکٹس لے کر ایشین ہاکی چیمپئن شپ کھیلنے روانہ کیا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں دلاسہ دیا گیا ہے کہ پیسا مل جائیگا، ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف ہاکی کے لیے خصوصی گرانٹ دیں۔ طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ روایتی حریف بھارت سے مقابلہ سخت ہوگا، وہ رینکنگ میں پاکستان سے بہتر ہیں۔ صدر ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کے لیے آئندہ ہفتے کراچی جائیں گے، ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج واپس لے کر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا۔ طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج لینے کے لیے خط لکھ رہے ہیں، متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے