ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ۔ یہ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔ افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز 5 چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا۔ ان کی ٹیموں اور15 رکنی اسکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ 4 دنوں میں3 پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سوائے لائنز اور پینتھرز کے درمیان 16 ستمبر کو ہونے والے میچ کے جو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا ، باقی تمام13 میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔ لائنز اینڈ پینتھرز کا میچ اس لیے صبح ہوگا۔ ترجمان کے مطابق ( تمام میچ اقبال ا سٹیڈیم، فیصل آباد میں ہونگے۔ 16 ستمبر کا میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا، باقی میچ 3 بجے شروع ہوں گے)۔ ایونٹ کے شیڈول کے مطابق 12 ستمبر – وولوز بمقابلہ پینتھرز۔ 13 ستمبر – اسٹالیئنز بمقابلہ لائنز۔ 14 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ پینتھرز 15 ستمبر – وولوز بمقابلہ اسٹالیئنز 16 ستمبر – لائنز بمقابلہ پینتھرز 17 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ وولوز۔ 19 ستمبر – اسٹالیئنز بمقابلہ ڈولفنز۔ 20 ستمبر – لائنز بمقابلہ وولوز۔ 21 ستمبر – پینتھرز بمقابلہ اسٹالیئنز 22 ستمبر – لائنز بمقابلہ ڈولفنز۔ 24 ستمبر – کوالیفائر ( ٹیم نمبر 1 بمقابلہ ٹیم نمبر 2 ) 25 ستمبر – ایلیمینیٹر 1 ( ٹیم نمبر 3 بمقابلہ ٹیم نمبر 4 ) 27 ستمبر – ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر کی فاتح ) 29 ستمبر – فائنل کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں