ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین اکرم سا�ی کا قومی جونیئر اتھلیٹکس ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دور�

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے قومی جونیئر اتھلیٹکس ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین کے علاوہ فیڈریشن کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ کوچز چوہدری اصغر علی گل، رفیق احمد اور سیمی رضوی نے میجر جنرل محمد اکرم ساہی اور بریگیڈیئر وجاہت حسین کو تربیتی کیمپ کے حوالے سے درپیش مسائل اور کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے بارے بریفنگ دی۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کا سائوتھ ایشین جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری ہے ۔
جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ منتخب کھلاڑی سائوتھ ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ یہ چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک چنائی، بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں سات ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان، میزبان بھارت، بنگلہ دیش، مالدیپ، نیپال، سری لنکا اور بھوٹان شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں