ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی،ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں 2 تمغے جیتنے والے معید بلوچ کا شاندار استقبال

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کیلئے دو میڈل جیتنے والے کھلاڑی معید بلوچ کا وطن واپسی کے موقع پر کراچی ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا،معید بلوچ وینزویلا میں ہونے والے مقابلوں میں ملک کیلئے ایک گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر وطن واپس پہنچے ہیں،پاکستانی ایتھلیٹ نے ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں 400میٹر دوڑ میں گولڈ اور 200میٹر دوڑ میں سلور میڈل جیتا تھا،ایونٹ کے دوڑ کے مقابلوں میں پاکستان کے معید بلوچ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 400میٹر کا فاصلہ 48.20سیکنڈز میں پار کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
،200میٹر دوڑ کے مقابلے میں 21.72سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا،واضح رہے کہ پاکستان ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے معید بلوچ 46.73کی ٹائمنگ کے ساتھ 400میٹر کی دوڑ میں پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں