ہانگ کانگ: ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 اوورز میڈن کرا کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
فاسٹ بولر آیوش شکلا نے یہ کارنامہ منگولیا کے خلاف انجام دیا، انہوں نے اپنے اسپیل کے چاروں اوورز میں ایک رن دیے بنا ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے اسپیل کے چاروں اوورز میڈن کرانے والوں میں آیوش شکلا دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر ہیں، ان سے قبل کینیڈا کے سعد بن ظفر اور نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن وہ بولرز تھے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک بھی رن دیے بغیر اپنے4 اوور کا اسپیل مکمل کیا۔

