English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ میں سری لنکا کو 190 رنز سے ہرا دیا

القمر

لندن (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 190 رنز سے شکست دیکر 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔سری لنکن ٹیم میزبان ٹیم کے بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث ملنے والے 483رنز ہدف کے تعاقب میں 292 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کے مایہ ناز بولرگس اٹکنسن کو عمدہ بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔لارڈز میں 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز53 رنز 2 کھلاڑی آئوٹ سے دوبارہ شروع کی اور انگلینڈ ٹیم کے بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث پوری سری لنکن ٹیم 292پر آئوٹ ہوگئی۔سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے 55، دنیش چندی مل58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے ۔9ویںنمبر پر بیٹنگ کرنے والے ملن رتنائیکے نے 43رنز بنائے اسیتھافرنینڈوبغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں انگلینڈ نے سری لنکا کو لارڈز ٹیسٹ میں 190 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کے مایہ ناز بولرگس اٹکنسن کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے