English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پریمیئر لیگ،نیوکیسل اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے

القمر

لندن (اسپورٹس ڈیسک):نیوکیسل یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو سخت مقا بلے کے بعد 1-2 گول سے ہرا دیا، لیور پول کی ٹیم نے مانچسٹر یونائیٹڈکو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3سے ہرا دیا ۔ پریمیئر لیگ کے سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔ ہاروی بارنس اور الیگزینڈر اساق نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹوٹنہم ہاٹ پورکی جانب سے واحد گول ڈین برن نے اسکور کیا۔اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-3 سے شکست دے دی، لیور پول کی طرف سے لوئس ڈیاز نے دو جبکہ محمد صالح نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے