English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش کے خلاف شان مسعود کی قیادت قابل تعریف ہے، جیسن گلیسپی

راولپنڈی :پاکستان کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی مایوس کن شکست کے بعد کھلے عام کپتان شان مسعود کی حمایت کرنے لگے ۔

جیسن گلیسپی راولپنڈی  بنگلادیش کے ساتھ جاری ٹیسٹ سریز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی حالیہ جدوجہد کے باوجود شان مسعود کی قیادت قابل تعریف ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود نے ٹیم کی بہت اچھی قیادت کی ہے۔ ہم نے صرف ایک ٹیم کے طور پر اچھا نہیں کھیلا ہے اور یہی حقیقت ہے ۔

پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش نے تاریخی وائٹ واش کیا  کیونکہ پاکستان کی ہوم ٹیسٹ پرفارمنس مسلسل خراب نظر آئی ہے بنگلادیش کا دفاع کرنے میں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

جیسن گلیسپی نے ان خدشات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں کچھ ہمیں اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور ہوم گراؤنڈ میں شکست نے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو دیا ہے یہ وقت تنقید کا نہیں بلکہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کا ہے ہم نے اچھا کھیل پیش کیا اور قیادت بھی اچھی تھی ۔

انہوں نے کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی میں ان کھلاڑیوں کی پشت پناہی کرنا چاہتا ہوں اور ان پر یقین کرنا چاہتا ہوں ،وہ کافی اچھے ہیں اور اس کی جھلک دکھا چکے ہیں کہ ہم کتنے اچھے ہیں ، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہم نے اس سے پہلے ثابت کیا تھا کہ ہم کتنے اچھے کھلاڑی رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے آسانی کے ساتھ 185 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ ذاکر حسن نے آؤٹ ہونے سے قبل 39 گیندوں پر 40 رنز کے ساتھ شاندار آغاز فراہم کیا۔ نجم الحسین شانتو (38) اور مومن الحق (34) کی شراکت نے فتح کو یقینی بنانے میں مدد کی، جبکہ تجربہ کار مشفق الرحیم (22*) اور شکیب الحسن (21*) نے اپنی ٹیم کو ہدف مکمل کرنے میں رہنمائی کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے اختتام کے بعد ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے ساتھ آسٹریلیا روانہ ہونے والے ہیں۔

دریں اثناء جیسن گلیسپی اور ٹم نیلسن انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پری سیریز کے تربیتی کیمپ سے قبل پاکستان واپس آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے