راولپنڈی: بنگلہ دیش نے پاکستان کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر تاریخی فاتح حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ دونوں میچوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی ناقص کارگردگی دیکھی گئی۔
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سرزمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بنگلا دیش نے دونوں میچز باآسانی جیتے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو 3 ۔ 0 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر اس کو وائٹ واش کیا تھا۔

