English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمشنر ہزار ہ آزادی اسپورٹس گالا اپنی تمام رونقوں کے ساتھ اختتام

ایبٹ آباد (رپورٹ شوکت حسین) کمشنر ہزارہ آزادی اسپورٹس گالا اپنی تمام رونقیں سمیٹتا ہوا اختتام ہو گیا مہمان خصوصی صوبائی وزیر مال نزیر عباسی چیئر مین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے افتخار خان جدون تھے جبکہ انکے ہمراہ سٹی میئر شجاع نبی سابق ضلع ناظم کرنل شبیر سابق ڈی جی اسپورٹس طارق محمود اسپورٹس آفیسر جنید رحمن گیسٹ آف ہانر تھے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر مال نزیر عباسی اور چیئر مین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے افتخار خان جدون کا کہنا تھا کہ نوجوان بچے اور بچیوں کو موجودہ دور میں مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا کسی عبادت سے کم نہیں اور آرگنائزرز شوکت حسین اور ضیاء الاسلام اعوان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ان بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیااور یہ بچے اور بچیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان ایونٹس کے انعقاد سے ان بچے اور بچیوں کو اپنی صلاحیتیں دکانے کے مواقع ملے ہیں اور یہی بچے اور بچیاں آگے جاکر اپنے ضلع ریجن صوبے ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنا اور اپنے علاقے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گیسپورٹس گالا بیڈمنٹن میں فی میل مروہ نے رنرز اپ ٹرافی جبکہ لائبہ مشتاق نے ونر ٹرافی اپنے کی جبکہ سکواش میل میں ابو بکر ونر جبکہ صائم طارق نے رنرز اپ ٹرافی اپنے نام کیسکواش فی میل ایونٹ میں حلیمہ ونر جبکہ جیا رنرز اپ قرار پائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے