ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شائقین کیلئے خوشخبری، چمپیئنز ون ڈے کپ کے میچز فری میں دیکھ سکیں گے

سرکاری ملازمین اگر ڈیوٹی پوری نہیں کرتے تو یہ حرام ہے، محسن نقوی

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت چیمپیئنز ون ڈے کپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں پی سی بی نے پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں چیمپیئنز ایونٹس کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں پہلا چیمپیئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے جبکہ اجلاس میں ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے، فیصل آباد کے شہری کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں اور عرصہ دراز کے بعد فیصل آباد میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، اس سے ناصرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں