English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ پا ک مغل اور ینگ پاک کلب کی فتح

القمر

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور ماسٹر آئل لیبر کیشن کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک مغل کرکٹ کلب نے مار خور کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مار خو ر کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5۔26 اوورز میں 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں پاک مغل کرکٹ کلب نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 5۔10 اوورز میں مطلوبہ 75 رنز بنا لئے۔ دوسرے میچ میں ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد جوہر آباد کرکٹ کلب کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔ جوہر آباد کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2۔19 اوووز میں 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب نے 1۔23 اوووز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 87 رنز بنا لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے