راولپنڈی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان اوردنیا کے معروف فاسٹ بالر وسیم اکرم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کی جیت اپنے ملک کے عوام کے نام کرتا ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہاکہ ہم پاکستان کی میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے ہیں، پاکستان کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا زندگی کا تاریخی موقع ہے، وسیم اکرم کے کھیل اور بولنگ ایکشن کا میں دیوانہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ میری خواہش تھی کہ دورہ پاکستان کے دوران وسیم اکرم سے ملاقات کروں اور ان سے کچھ گر سیکھوں لیکن یہ ممکن نہ ہو سکا۔

