English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلش کرکٹ بورڈ کا برینڈن میک کلم کو وائٹ بال ٹیم کا بھی ہیڈ کوچ بنانے کا اعلان

لندن:انگلش کرکٹ بورڈ نے برینڈن میک کلم کو وائٹ بال ٹیم کا بھی ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق برینڈن میک کلم کے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کر دی گئی، وہ انگلش ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ وائٹ بال ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،برینڈن میک کلم کا کنٹریکٹ 2027کے آخر تک بڑھا دیا گیا، وہ مئی 2022سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ برینڈ ن میک کلم جنوری 2025 سے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،ای سی بی کے مطابق آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ مارکس ٹریسکوتھک بدستور ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے