اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہیں، وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو نہ صرف تعلیمی اور پیشہ وارانہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے بلکہ کھیلوں میں بھی ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے، کھیل نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہیں، وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر منوانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام نہ صرف تعلیمی اور پیشہ وارانہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے بلکہ کھیلوں میں بھی نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ کھیلوں میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے منوائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
