بھارت کے کرکٹر ویرات کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں سب کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں سب کرکٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال 2023-24 میں 66 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 18 کروڑ پاکستانی روپے) ٹیکس ادا کیا ہے۔
دوسری جانب سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے 38 کروڑ روپے جبکہ سچن ٹندولکر نے 28 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔
اس کے علاوہ ساروو گنگولی نے 23 کروڑ اور ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔
اداکاروں میں تھالا پاتھی وجے 80 کروڑ روپے کے ساتھ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے فرد بنے ہیں۔

