English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرسٹیانو رونالڈو زیادہ گول کرنیوالے پہلے فٹبالر بن گئے

ارجنٹینا: پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، نیشنز لیگ میں کروشیا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا 900 واں گول کر لیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اسٹاڈیو ڈا لوز میں میچ کے دوران اپنی ٹیم پرتگال کو کروشیا کے خلاف 34 ویں منٹ میں اپنے کیریئر کا 900 واں گول کر کے 0 -2 سے کامیابی دلوائی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں قومی ٹیم پرتگال کے لیے 131، ریال میڈرڈ کے لیے 450 ، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، جووینٹس کے لیے 101، اپنے موجودہ کلب النصر کے لیے 68 اور ساتھ ہی اپنے پہلے کلب اسپورٹنگ لزبن کے لیے 5 گول کیے ہیں۔

ارجنٹینا کے لیونل میسی اپنے کیریئر میں 859 گولز کے ساتھ فٹبال کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے