English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوم دفاع پاکستان اولمپک میراتھن ریس فائق وسیم نے جیت لی

القمر

حیدرآباد (اسپورٹس ڈیسک) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر منعقدہ ایم وائی ایل حیدرآباد اولمپک میراتھن ریس فائق وسیم نے جیت لی۔نیاز اسٹیڈیم سے شروع ہوکر براستہ قاسم آباد، شہباز بلڈنگ، گل سینٹر اختتام ہونے والی ریس میں دانیال رفیق،نعمت اللہ،شعیب اختر نے بالترتیب دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔قبل ازیں مرکزی مسلم لیگ کے صدر شہباز عبدالجبار کی قیادت میں یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جس میں (MYL) مسلم یوتھ لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر ارسلان محمدی، نائب صدر اسید پٹھان، سابق صدر عبدالہادی خلجی,اسپورٹس ونگ کے سیکریٹری عرفان حسین سولنگی، اسپورٹس کووآرڈینیٹر وزیر ندیم شیخ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری پرویز احمد شیخ، حیدرآباد کے کوآرڈینیٹر رمیزراجہ، احمد نواز اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے وطن عزیز کے بقا کی اہمیت اجاگر کی۔ آخر میں گل سینٹر پر سینکڑوں پاکستانیوں کی موجودگی میں میراتھن ونر کو دس ہزار روپے جبکہ باقی پوزیشنز ہولڈرز کو مجموعی طور پر نو ہزار روپے کیش پرائز دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے