میلبرن(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی ۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے اعلامیے کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان برطانوی ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی جبکہ 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچزکی سیریز کا آغاز 11 ستمبر کو ہوگا یہ میچ روز بال، ساتھمپٹن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 ستمبر کو صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
